مقبوضہ بلوچستان: عید کے دوسرے روز بھی پاکستانی فوجی آپریشنز کا سلسلہ جاری، دو افراد لاپتہ

0
60

مقبوضہ بلوچستان میں عید کے دوسرے روز بھی پاکستانی فوج کا آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،دو بلوچ نوجوانوں کو بھی پاکستانی فورسز اپنے ساتھ لے گئی۔

وادی مشکے و گرد نواع میں پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی آپریشن کے ساتھ ضلع کیچ میں فوج نے آبادی پر دھاوا بول کر دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔

ضلع آواران کے تحصیل وادی مشکے میں پاکستانی فوج کا آپریشن تیسرے روز بھی شدت کے ساتھ جاری ہے جہاں گن شپ ہیلی کاپٹرز مسلسل شیلنگ کر رہے ہیں۔عید سے ایک روز قبل شروع ہونے والا آپریشن آج عید کے دوسرے روزبھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، وادی مشکے کے آرمی کیمپ سے تازہ پاکستانی فوج دستوں کی بڑی تعداد سولیر،گچک،سُکن،راغے کی پہاڑی علاقوں کی طرف جاتا دیکھے گیا ہے۔

ادھر ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں گزشتہ رات پاکستانی فوج نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ اور خفیہ اداروں کے کارندوں سمیت آبادی پر دھاوا بول کر گھروں میں موجود تمام اشیاء کا صفایا کرنے کے ساتھ خواتین،بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوران آپریشن فورسز نے دو نوجوانوں صغیر ولد عبدالصمد اور طارق ولد لیاقت کو حراست بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ عید کے روز سے پاکستانی فوج کی مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز قلات سے ایک نوجوان کو فورسز نے لاپتہ کیا تھا جبکہ وادی مشکے میں تین روز سے فوجی آپریشن جاری ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں