مقبوضہ بلوچستان: چوتھے روز بھی پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری

0
96

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عید سے قبل شروع ہونے والے آپریشنز چوتھے روز بھی جاری ہیں۔

ضلع آواران کے وادی مشکے اوربولان میں پاکستانی فوج کی زمینی آپریشن کے ساتھ فضائی آپریشن بھی جاری ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں بزگر، چلڑی، درگ، جالڑی میں آپریشن کی جارہی ہے۔ علاقے میں فورسز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی فوج اتاری جارہی ہے علاوہ ازیں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ضلع آواران سے اطلاعات ہیں کہ وادی مشکے سے شروع ہونے والی آپریشن کو وسعت دے کر جھاؤ تک پھیلا دیا گیا ہے۔
وادی مشکے میں گزشتہ چار دنوں سے پاکستانی فورسز کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔ وادی مشکے سمیت گرد نواع کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب آواران پیراندر اور جھاؤ سے متصل پہاڑی علاقے ندی دراجکور کے پہاڑی سلسلوں میں زمینی اور فضائی آپریشن بھی جاری ھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں