کشمیر الیکشن: محاصرہ کا الیکشن کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا،عوامی یکجہتی کیمپین

0
186

سدھن گلی کے مقام پر30 مئی کو آمدہ الیکشن 2021 کے حوالے سے ایک سیمینار بعنوان ”محاصرہ کا الیکشن“ منعقد کیا جائے گا، عوامی یکجہتی کمپین

سدھن گلی کے مقام پر عوامی ایکشن کمپین کے حوالے سے ایک نشیست منعقد ہوئی۔نشست میں الیکشن 2021 کو زیرِ بحث لایا گیا۔
نشست میں حبیب الرحمن،کمانڈر فاروق،زہید خان،محمد الیاس،عثمان نے الیکشن 2021،عوام کے اختیار اور ریاستی وسائل پر عوام کے حقِ ملکیت پر سیر حاصل گفتگو کی،
نشست میں عوامی سیاسی تحریک کی بنیادوں اور آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا گیا کہ عوامی سیاسی تحریک کی بنیادیں رکھنے کے لیے سنجیدہ اور مسلسل اقدام کی ضرورت ہے۔ریاستی وسائل پر عوام کے حق ملکیت اور عوامی اختیار کے سوالات کو لیکر عوام میں جانا لازم ہے جس کی طرف بد قسمتی سے کسی تنظیم کی توجہ مرکوز نہیں ہے،۔جب لوگوں کو بولنے سوال اٹھانے اور الیکشنز میں اپنی منشا و مرضی کے تحت حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے تو پھر یہ الیکشن محاصرہ کا الیکشن ہے جس کے تمام تر نتائج پہلے سے ہی اسلام آباد کے ایوانوں میں طہ شدہ ہوتے ہیں۔

اس محاصرہ کے الیکشن کو لیکر تمام عوام دوست قوتوں کو مشترکہ بیانیہ اپناتے ہوے الیکشن کے لیے پالیسی اور حکمت عملی ترتیب دینا ہو گی،
عوامی یکجہتی کمپین کارنر میٹنگز،سیمینارز اور نشیستوں کے ذریعے آگے بڑھائی جائے گی تا کہ عوام دوست قوتوں کو مکالمے اور مباحثے کے مواقعے میسر آیں اور کسی ایک نقطہ نظر کو اپنا کر عوامی سیاسی تحریک کی بنیادیں ڈالی جا سکیں۔
مورخہ 30 مئی بروز اتوار سدھن گلی کے مقام پر ”محاصرہ کا الیکشن“ سیمینار منعقد کر کہ بنیادی سوالات کو زیرِ بحث لایا جائے گا۔
جبکہ اسی موضوع کو لیکر دیگر علاقوں میں نشستیں،سیمینارز اور کارنر میٹنگز بھی کی جائیں گی تا کہ ان الیکشنز کے بارئے میں عوام کی رائے کو بھی جانا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں