مقبوضہ بلوچستان: فلسطین یکجہتی ریلی پر حملہ،6 ہلاک،جمعیت رہنما سمیت کئی زخمی

0
70

مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے مرغی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہیکہ دھماکے فلسطین یکجہتی ریلی پر ہوا ہے جس سے جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکا موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل تباہ شدہ حال میں ملی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں