مقبوضہ بلوچستان: کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ سیکیورٹی اہلکار سمیت پانچ زخمی

0
83

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کی گشتی ٹیم پر بم حملہ ہوا ہے جس سے انکو نقصان کی اطلاعات ہیں۔

راجدانی کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکار سمیت5 افراد زخمی ہوگئے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سریاب روڈ نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب تھا جس کے پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، جسکا نشانہ فورسز تھے۔

مقامی رپورٹر کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں