پاکستانی مقبوضہ کشمیر: پولیس کا وکلاء پر تشدد،عوام کا احتجاج

0
121

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے علاقے باغ اسسٹنٹ کمشنر باغ اور وکلاء کے درمیان شدید تلخ کلامی.صورتحال کشیدہ پولیس کی بھاری نفری تعینات اطلاعات کے مطابق تنازعہ زمین پہ گرفتار ایک وکیل کو باغ پولیس نے گرفتار کیا پولیس نے گرفتار ملزم پہ تشدد کے بعد اے سی کے پاس پیش کیا۔ جبکہ وکلاء نے مچلکے پیش کرنے کی بات کی جس پہ ہولیس حکام نہیں مانے وکلائنے اسسٹنٹ کمشنر سے بات کی بات نہ بنے کی صورت میں تلخ کلامی سے ہوتی ہوئی ہاتھاپائی تک جا پہنچی۔

ہاتھا پاٹی کے دوران وکلاء اپنے ملزم کو چھڑوا کہ بار روم میں لے گئے۔ اس وقت تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے وکلاء اور بار روم کا محاصرہ کر رکھا ہے ایک بڑے تصادم کا خطرہ ہے دوسری طرف عوامی حلقوں میں پولیس تشدد کی بھرپور مزمت جاری ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اور اسسٹنٹ کمشنر کو فوری معطل کیا جائے جہنوں نے قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں