مقبوضہ بلوچستان: ایک اور بلوچ نوجوان فورسز ہاتھوں اغوا

0
30

مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہرحب چوکی میں پاکستانی فورسز نے تربت کے رہائشی شاہ مراد کو اغوا کر دیا،جبکہ لاپتہ بہادر علی کیازئی کی بازیابی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگ آباد کے رہائشی شاہ مراد ولد براہیم کو حب چوکی سے پاکستانی فوجی اہلکاروں نے بس سے اتار کر لاپتہ کردیا ہے۔شاہ مراد بنیادی طور پر کلری جکی گورکوپ ضلع کیچ کے رہنے والے ہے، لیکن وہ گذشتہ کئی سالوں سے تربت کے علاقے سنگ آباد میں رہائش پذیر ہے، اور پیشہ سے نوجوان مزدور بتایا جاتا ہے۔
جبری گمشدگی کے شکار شاہ مراد ولد براہیم اپنے بچے کے علاج کے لیے کل شام کو تربت سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے ان کی بس رات کے چار بجے حب چوکی پہنچی جہاں چیک پوسٹ پر پاکستانی فوجی اہلکاروں نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انھیں بس سے اتار کر حراست میں لینے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بہادر علی کیازئی کی بازیابی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دو روز سے ماورائے عدالت گرفتار بہادر علی کیازھی (ٹکری) کو منظر عام پر نہ لانا نہایت ہی تشویشناک ہے۔ بہادر علی کیازھی کا خاندان جو گذشتہ دو روز سے شال میں احتجاج کر رہا ہے ان سے اظہار یکجہتی کیلیے کل بروز جمعہ کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں