مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ گیارہ دنوں سے جاری آپریشن میں کئی افراد کو حراست میں لینے کے ساتھ پاکستانی فوج نے چار عام بلوچوں کو بھی قتل کر دیا ہے۔ دوران آپریشن فورسز نے متعدد افرادکو لاپتہ کرنے کے ساتھ کئی گھروں کونذرآتش کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور کو محاصرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کیا اسی روز دوران آپریشن فورسز نے دو افراد بولا ولد مولابخش اور عصا ولد مارو کو قتل کردیا اس کے علاوہ فورسز نے ایک اور شخص کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا جسکی شناخت انعام ولد پیرداد کے نام سے ہوئی ہے۔
گذشتہ روز فورسز نے کیلکور کے علاقے کہور توک سے بشام ولد ساکم کو بھی قتل کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قتل ہونے والوں کی لاش تاحال فورسز کے تحویل میں ہے۔
ہمارے منیٹرنگ ڈسک کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے لیکن علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ حراست بعد لاپتہ ہونے کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔