مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج نے مزید 6 بلوچ نوجوانوں کو اغوا کر لیا

0
84

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے اسماعیل وارڈ میں چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں تین کی شناخت صلاح ولد منیر،قادر داد ولد دین محمد اور یاسر ولد حمید کے ناموں سے ہوئی جبکہ دیگر تین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال روز بروز گھمبیر ہوتا جارہا ہے گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے تمپ سے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جن میں ایک کو دوران حراست قتل کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں