پاکستانی خفیہ اداروں نے کشمیری آزادی پسند رہنما ڈاکٹر غلام عباس کو قتل کر دیا

0
356

پاکستانی زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے دانشور،آزادی پسند رہنما ڈاکٹر غلام عباس کو علی الصبح فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے شہر کوٹلی میں ڈاکٹر غلام عباس کو علی الصبح چار بجے انکے گھر میں نشانہ بنا کر شہید کیا گیا، ڈاکٹر غلام عباس کینڈین شہری تھے اور والد کے وفات ہونے کی وجہ سے اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ وہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں اپنے آبائی علاقے کوٹلی میں آئے تھے،۔

صبح چار بجے مسلح افراد نے انکے گھر کے دورازہ کی گھنٹی بجائی اور دروازہ کھولنے پر انکو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق کشمیر کی وحدت و حقیقی معنوں میں آزادی کی بات کرنے والوں کو پاکستانی خفیہ ادارے ہمیشہ نشانہ بناتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں