پاکستان: پشتون قوم کی اسلام آباد لانگ مارچ پر فورسز کا حملہ تین جابحق،درجنوں زخمی

0
91

جانی خیل ٹو اسلام آباد لانگ مارچ پر پاکستانی فورسز کا حملہ درجنوں پشتون زخمی تین نوجوان جابحق ہوگئے

پشتون قوم کا جانی خیل قبائل جو 21 روز سے اپنے مقامی رہنما ملک نصیب کی پاکستانی فورسز ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انصاف کے لیے لاش سمیت بیٹھے تھے اور لاش کی تدفین بھی نہیں کی گئی،اسلام آباد کی جانب پرامن لانگ مارچ کے لیے لاش سمیت روانہ ہوئے تو فورسز نے ان پر حملہ کر دیا۔

پاکستانی فورسز نے پرامن ریلی پر ٹوچی پل کے مقام پر حملہ کیا فائرنگ سے درجن سے زائد پشتون زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین پشتون نوجوان فورسز کی فائرنگ سے جابحق ہو گئے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں، اور عوام نے فورسز پر حملوں کا اعلان کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں