پاکستان:غیرملکی سرمایہ کاری میں 29 فیصد تک کمی

0
63

پاکستان میں مالی سال 21 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کو مالی سال 21 میں ایک ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی مجموعی ایف ڈی آئی ملی جو مالی سال 20 میں 2 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پرتھی جو28.9 فیصد کی کمی ہے۔

گزشتہ کئی برس سے پاکستان مزید ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے لیکن سرمایہ کاری 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز نہیں کرسکی جو مالی سال 18 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

جون کے دوران سرماریہ کاری 22.7 فیصد تنزلی کا شکار رہی جو مالی سال 20 کے اسی عرصے میں 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی۔

علاوہ ازیں گزشتہ مالی سال 20 کے مئی کے مقابلے میں موجودہ مالی سال 21 کے مئی میں سرمایہ کاری میں 63 فیصد اضافہ ہوا لیکن جون میں کم آمدنی نے منظر کو تبدیل کردیا کیونکہ اس سال اپریل اور مئی میں ایف ڈی آئی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری مئی میں بڑھ کر 19 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ہوگئی تھی جو مالی سال 20 میں اسی عرصے میں 12 کروڑ 14 لاکھ ڈالر تھی۔

تاہم جون مالی سال 21 میں پورٹ فولیو کی سرمایہ کاری کے ذریعے آنے والی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مجموعی صورتحال میں مدد کی ہے۔

جون میں مالی سال 2020 میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں ملک میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا خالص سرمایہ حاصل ہوا۔

مالی سال 21 میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 21 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جو مالی سال 20 میں 28 کروڑ 18 لاکھ ڈالر تھا جس میں 175 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

مالی سال 20 میں 2 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 21 میں مجموعی طور پر غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 11 فیصد کی کمی سے 2 ارب 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کہ مالی سال 21 کے دوران سب سے بڑا سرمایہ کار چین تھا کیونکہ مالی سال کے دوران اس ملک کی سرمایہ کاری 75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔

تاہم ملک کی مجموعی سرمایہ کاری میں کمی آئی کیونکہ مالی سال 20 میں چین کی جانبسے آمدنی 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی۔

گزشتہ کئی برس سے چین، پاکستان میں سرمایہ کاروں کی فہرست میں سرفہرست رہا ہے۔

ہانگ کانگ، پاکستان میں دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کار تھا اگرچہ گزشتہ برس کے 19 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال امریکا اور برطانیہ سے غیرملکی سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے۔

گزشتہ برس بالترتیب 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں امریکا اور برطانیہ سے آنے والی آمدنی 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر اور 14 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں