لندن میں بھی 14 اگست کو بلیک ڈے کی مناسبت سے کار ریلی نکالی جائے گی

0
78

امریکا میں مقیم بی این ایم کے رہنما نبی بخش بلوچ نے کہا ہے بلوچ، پشتون، سندھی اور گلگت بلتستانی 14 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں ایک کار ریلی نکالیں گے۔

انھوں نے کہا اس ریلی کا مقصد دنیا پر واضح کرنا ہے کہ پاکستان ایک قبضہ گیر اور غیرفطری ریاست ہے جس نے بلوچ، پشتون، سندھی اور گلگت بلتستان کے رہنے والوں سے ان کی آزادیاں سلب کیں ہیں اور انھیں محکوم رکھا ہے۔اس موقع پر محکوم اقوام پر پاکستانی مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

اس ریلی کے روٹ اور وقت کا اعلان 11 اگست کو کیا جائے گا۔

دریں اثناء برطانیہ کی دارلحکومت لندن میں بھی 14 اگست کو بلیک ڈے کی مناسبت سے کار ریلی نکالی جائے گی جس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔پچھلے سال یو کے میں ایم کیو ایم نے 14 اگست کو یوم سیاہ منایا تھا اور کار ریلی نکالی تھی۔

بی این ایم ہر سال 14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے۔اس دن کو بی این ایم کے کارکنان یوم غلامی سے تعبیر کرتے ہیں کہ یہ وہ دن جس میں ایک ایسی ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا جس نے بعد ازاں بلوچستان پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں