بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ تیس اگست کو نیدرلینڈز اور اٹھائیس اگست کو جرمنی میں ایک احتجاجی مظاہرہ اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہر سال تیس اگست کو بین الاقوامی دن برائے متاثرین جبری گمشدگی
International Day of the Victims of Enforced Disappearnces
دنیا بھر میں ان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
بلوچستان میں پاکستانی مظالم میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں جبری گمشدگی سر فہرست ہے کیونکہ بلوچستان میں اب تک چالیس ہزار سے زائد افراد جبری لاپتہ ہیں۔ انہیں پاکستانی اداروں نے خفیہ ٹارچر سیلوں میں رکھا ہے۔ ان میں بچے، بوڑھے، جوان اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے تیس اگست کو نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈم اور جرمنی کے شہر کیمنسٹ میں اسی حوالے سے احتجاج اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔