پاکستان:تین پارلیمانی کمیٹیوں بشمول کشمیر کو آج جی ایچ کیو میں بریفنگ دی جائے گی

0
56

پاکستان کی فوجی قیادت آج داخلی و خارجی سیکیورٹی بشمول کشمیر پر 3 پارلیمانی کمیٹیوں کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں بریفنگ دے گی۔اطلاعات کے مطابق جو کمیٹیاں بریفنگ کے لیے جی ایچ کیو جائیں گی ان میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع شامل ہیں۔

یہ طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے اور داعش کے حملے کے بعد فوجی قیادت کی جانب سے پارلیمینٹیرینز کو دی جانے والی پہلی سیکیورٹی بریفنگ ہو گی۔

افغانستان کے علاوہ پارلیمینٹیرینز کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ پارلیمینٹیرینز جی ایچ کیو میں 5 سے 6 گھنٹے گزاریں گے اس دوران ان کی چیف اور آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ 2 گھنٹے کی ملاقات بھی ہوگی۔

بریفنگ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) دیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ جی ایچ کیو کے بجائے بریفنگ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں