بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے 8 کوہ پیماؤں کو حراست میں لیکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی سہراب قمبرانی میں شادی کی تقریب میں موجود 8 نوجوانوں کو حراست بعد لاپتہ کیا۔
فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوئے آٹھوں نوجوانوں کی شناخت منصور قمبرانی، واسع قمبرانی، داؤد قمبرانی، زبیر قمبرانی، عزیر زہری، شکیل شاہوانی، عمیر زہری اور شبیر سمالانی کے ناموں سے ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ نوجوان شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ فورسز کی بھاری نفری نے آکر نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
خیال رہے مذکورہ افراد میں شامل منصور قمبرانی رواں سال جون کے مہینے میں حراست بعد گمشدگی کا شکار ہونے کے بعد بازیاب ہوئے تھے۔ منصور قمبرانی مقامی سطح پر قائم مرید ایڈونچر کلب کے کوہ پیماء ہے جبکہ دیگر نوجوانوں کا تعلق بھی اسی کلب سے ہیں۔