پاکستان:وزیرستان میں پاکستان فوج پر حملہ، سات اہلکار ہلاک

0
57

وزیرستان کے تحصیل لدھا میں مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے مابین ایک جھڑپ میں سات فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔

ٹی ٹی پی نے حملے میں نو اہلکاروں کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹی ٹی پی کے مطابق فورسز نے ان کے ساتھیوں کو گھیرنے کی کوشش تو جوابی حملے میں فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ٹی ٹی پی نے مزید ایک کاروائی کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔ ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں آج صبح ایک فوجی کو اسنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہی مارا گیا۔

ان دونوں حملوں کے حوالے سے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اور صحافتی ذرائع نے ان واقعات کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں سے ٹی ٹی پی کی کاروائیوں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے رواں مہینے ٹی ٹی پی نے دو خودکش حملوں سمیت متعدد حملے فورسز پر کئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں