بلوچ یکجہتی کمیٹی کاماما قدیر کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

0
113

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچ قوم کے اہم اثاثے اور بزرگ رہبر ماما قدیر کے جلد صحت یابی کیلئے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان بھر کے دیگر مظلوم اقوام کے لاپتہ افراد کیلئے عظیم جدوجہد کے کردار ماما قدیم اس وقت علیل ہیں اور زیرعلاج ہیں جن کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے اپیل کر تے ہیں۔

ماما قدیر بلوچ قوم کے قیمتی اثاثے ہیں جنہوں نے اس مشکل جدوجہد میں نا بلکہ اپنے ایک بچے کی شہادت کا درد سہا ہے بلکہ انہوں نے بلوچستان کے ہر بچے کا درد سہا ہے۔ بلوچستان بھر سے ہزاروں مائیں اور بہنیں روتے آنسوؤں کے ساتھ اپنا فریاد ماما کے پاس کرتے تھے مامانے گزشتہ 13سالوں سے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اور کسی بھی حالت میں لاپتہ افراد کیلئے جدوجہد کو ترک کرنے کے بجائے اسے مزید منظم اور متحرک بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ ماما قدیر نے تمام حالات کا سامنا کیا مگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کسی بھی طرح جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے۔ اس دورانیہ میں ماما کو دھمکایا گیا انہیں خاموش کرانے کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال کیے گئے بلکہ ان کے نوجوان بچے کی لاش بھی انہیں پہنچائی گئی مگر ان کے حوصلے کسی بھی پست نہیں ہوئے اور ہر طرح کے سنگین حالات میں بھی کیمپ آتے رہے۔ ایک ایسا بھی وقت آیا جب اس ڈر اور خوف کی وجہ سے اس کیمپ کی طرف کوئی بھی نہیں جاتا تھا مگر ایسے حالات میں بھی ماما مایوس نہیں ہوئے اور جدوجہد کو جاری رکھا، انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے پاس ایک وقت ہجوم بھی دیکھتے تھے جبکہ ایسے بھی وقت آتے تھے جب ان کے پاس ایک بھی بندہ نہیں جاتا تھا مگر تمام حالات میں انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کو جاری رکھا۔ماما کی عظیم، بیباک، جہد مسلسل اور ان گنت قربانیوں کی وجہ سے ہزاروں لاپتہ افراد اپنے گھر واپس آئے آج بلوچستان میں ہزاروں گھر کی خوشیوں کے پیچھے ماما قدیر ہیں، ان کا کردار ایسا ہے کہ اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے زندگی کا ایک ایسا حصہ قوم کیلئے وقف کیا ہے جس عمر میں انسان اپنے گھر والوں کو دیتا ہے۔ ماما بلوچ قوم کے ایک عظیم اثاثہ ہے جس کی مثال صرف وہ خود ہیں۔ ترجمان نے بیان کے آخر میں تمام لوگوں سے اپنے عظیم اثاثے کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ماما قدیر اور ان کی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سوشل میڈیا میں

#MamaOurNationalPride

کے نام سے ایک کمپین بھی چلانے کا اعلان کیا اور بلوچستان اور پاکستان بھر سے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم کردار کیلئے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ان کی عظیم جدوجہد کیلئے خراج تحسین پیش کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں