بساک چیئر پرسن کے بھائی و کزن کی بازیابی کیلئے کراچی میں ریلی

0
53

بساک چیئرپرسن صبیحہ بلوچ کے بھائی اور کزن کی بازیابی کیلیے کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ کے بھائی اور کزن کی بازیابی کیلئے آرٹ کونسل سے لیکر کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

جس میں طلبا سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عہد حاضر میں طلبا سیاست پر مکمل طور پر قدغن عائد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ طلبا سیاست کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور طالبعلموں کو سیاست سے دور رکھنے کیلیے مختلف ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرپرسن صبیحہ بلوچ کے بھائی اور کزن کی جبری گمشدگی اسی تسلسل کی کڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کہیں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے تو دوسری جانب سیاسی کارکنان کو خاموش کرانے کیلیے مختلف ہتھنکڈے آزمائے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں