مقبوضہ بلوچستان: دو اضلاع میں پاکستانی فورسز پر حملے،متعدد فوجی ہلاک

0
52

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ اور ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج پر بلوچ فریڈم فائٹر نے دو حملے کر کے پاکستانی فوج کے کئی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں بلوچ فریڈم فائٹرزنے پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بلوچ فریڈم فائٹرزنے فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک مک میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کی بارودی سرنگ سے نشانہ بناکر فورسز کو نقصان پہنچایا ہے۔ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گاڑی میں سوار اہلکار ہلاک زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز پر بلوچ فریڈم فائٹرز کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں