مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج کا مختلف علاقوں میں جنگی جہازوں سے بمباری

0
446

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ اور شاہرگ کے علاقوں میں جنگی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے جمک سے لے کر گورکوپ تک تقریبا 16 کیلو میٹر کے علاقے میں پاکستانی فوج نے فوج کشی کی ہے،گوریچن بند کے اندرونی علاقوں کا اٹیک ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائزہ لیا اور بعض مقامات پر شیلنگ کی۔

پاکستانی فوج کے پیدل دستے ان علاقوں کی خشک ندیوں پٹاول کور، کیلکور کے جم ء شیپ (نہر)،سیراگ کور اور گرینی کور میں بڑی تعداد میں داخل ہوئی۔ فوج کشی کے دوران علاقے کے موبائل نیٹورکس بند کیے گئے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستان فوج کی جانب سے فضائی آپریشن کی گئی۔

گذشتہ روز شام کے وقت شاہرگ کے علاقے زرآلو میں فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا تھا، فوج کیجانب شاہرگ اور گردنواح کے علاقوں فضائی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن میں چھ کے قریب ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا جن میں گن شپ اور رسدپہنچانے والی ہیلی کاپٹر شامل تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں