پاکستان کے لاپتہ پائلٹ کی لاش بلوچستان سے برآمد ہوگئی

0
146

پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز ”جیرو کاپٹر” گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل ہلاک ہو گئے۔

میڈیاذرائع کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائی کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے تاہم قاضی اجمل کنڈ ملیر کے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے تین دن قبل لا پتہ ہو گئے تھے۔

بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی اجمل کا طیارہ پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا، طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کی لاش مل گئی ہے، قاضی اجمل کا جہاز پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔

قاضی اجمل کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی سے ہے۔

ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا۔

ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈملیر سے حب منتقل کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں