لال قلعہ کی دیواریں منہدم کرنا ظالمانہ اقدام ہے،رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم

0
125

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ کی دیواریں مسمار کرنے اور وہاں دفاتر کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز اور انتظامیہ کی بھاری نفری نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات کے اندھیرے میں نائن زیرو پر دھاوا بولا اور لال قلعہ کی دیواروں کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کردیا اور خورشید میموریل سینٹر پر بھی کارروائی کی۔

رابطہ کمیٹی نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لال قلعہ کی دیواریں منہدم کرنا انتہائی بزدلانہ اور ظالمانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عزیزآباد کا وہ لال قلعہ جہاں اتحاد بین المسلمین، مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے اجتماعات ہوتے تھے، جہاں سے امن و بھائی چارے کا پیغام دیا جاتا تھا اس کو مسمار کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ مذہبی جنونیت کو فروغ دینے والوں کو امن و بھائی چارے کا درس دینے والی جگہیں پسند نہیں ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کہ وہ اس ظالمانہ واقعہ پر آواز احتجاج بلند کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں