پاکستانی فورسز ہاتھوں چار بلوچ فرزند اغوا

0
83

پاکستانی فوج نے پنجگور سے تین اور حب سے ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے

گزشتہ رات پاکستانی فوج نے پنجگور کے علاقے پروم گیشتی میں شہید ملا ناصر کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے تین سگے بھائی علی،سرور، اور عبدالمالک ولد سنجر کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے

واضح رہے پاکستانی فوج نے اس سے قبل بھی شہید ملا ناصر کے گھر پرچھاپہ مارا ہے اور اس کے بھائی سرور کو اس سے قبل بھی دو مرتبہ پہلے فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔

پاکستانی فوج نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے کل رات بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی اکرم کالونی سے کولواہ کنیچی کے رہائشی نوجوان مقبول ولد جمعہ کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کولواہ کنیچی کا رہائشی ہے جو پاکستانی فوج کے بربریت سے تنگ آکر اپنے آبائی علاقے سے نقل مکانی کرکے حب چوکی میں پناہ گزین کی زندگی گزارنے پہ مجبور ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں