پاکستانی فوج نے زیرحراست نوجوان الطاف کو قتل کر دیا

0
203

پاکستانی فوج نے گذشتہ رات تجابان سے گرفتار نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد بالگتر میں لوپ کے مقام پر گولی مار کر قتل کردیا۔ قتل کے بعد آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں نوجوان کو بلوچ سرمچار ظاہر کیا ہے۔

نوجوان کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ’الطاف جاڑا ولد ملا جاڑا‘ کا کسی بھی تنظیم سے تعلق نہیں تھا۔ انھیں فوج کے سہولت کار ڈیتھ اسکواڈز کے کارندوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو تجابان سے اغواء کیا تھا اور بعد ازاں انھیں بلوچ سرمچاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد بالگتر میں لوپ کے مقام پر قتل کرکے انھیں سرمچار ظاہر کیا۔

پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ان کی تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ انھوں نے تازہ فرنچ کٹ شیو بنائی ہوئی ہے اور صاف کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں