کشمیر:3پاکستانی اسمگلر ہلاک،منشیات کے 36 پیکٹ، پستول برآمد

0
69

کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)نے اتوار کو سانبہ سیکٹر میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ کو ناکام بناتے ہوئے تین پاکستانی اسمگلروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف جموں فرنٹیئر، ڈی کے بورا نے کہا کہ الرٹ دستوں نے گھنے اندھیرے اور گھنی دھند کے موسم کے درمیان سرحد پر خاردار تار کے قریب کل رات ایک مشتبہ سرگرمی دیکھی۔انہوں نے کہا کہ نگرانی کے آلات سے نقل و حرکت کا پتہ چلا جس کے بعد فورسز کو الرٹ کر دیا گیا اور مزید کہا کہ جب مشتبہ افراد باڑ کے قریب پہنچییہ افراد پاکستان کی طرف سے آ رہے تھے اور آئی بی کو عبور کر کے پلاسٹک کے پائپ کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ چوکس بی ایس ایف کے دستوں نے ان پر فائرنگ کی اور تین پاکستانی اسمگلروں کو ہلاک کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے 36 پیکٹ (تقریباً 36 کلوگرام)منشیات کے ممکنہ طور پر ہیروئن، 1 پستول 9 ایم ایم پیٹرو بیریٹا – اٹلی میں بنایا گیا) ایک میگزین اور اس کے نو رانڈز، 9820 روپے نقد پاکستانی کرنسی نوٹ، ایک چاقو، ایک پلاسٹک ہیوم پائپ اور ایک بوتل کھانسی کا شربت(پاکستان میں بنایا گیا) برآمد ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر منشیات کے اس بڑے قبضے نے ایک بار پھر پاکستانی سمگلروں کے مذموم عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے اور ان کی مذموم سرگرمیوں پر بڑا دھچکا لگا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران کل 79 کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی ہے، اس کے علاوہ 4 دراندازوں کو پکڑا اور آج کے تین اسمگلروں سمیت 9 کو ہلاک کیا گیاہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں