بالی ووڈ کے ڈسکوکنگ بپی لہری چل بسے

0
66

بالی ووڈ میں اپنی ڈسکو دھنوں کے باعث شہرت رکھنے والے گولڈن مین بپی لہری 69 کی عمرمیں چل بسے۔بپی لہری بہت سے امراض کا شکار تھے جن کا علاج کیا جارہا تھا، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انہیں ایک ماہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کو ہی گھر بھیجا گیا تھا۔

منگل کو طبیعت بگڑنے پر بپی لہری کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ شب ہی چل بسے۔بالی ووڈ کے بااثر ترین کمپوزرزمیں شمار کیے جانے والے بپی لہری کا اصل نام الوکیش تھا، انہیں بہت سی مقبول ترین فلموں میں اپنی ڈسکو کمپوزیشن کے لیے جانا جاتا تھا۔

پانچ دہائیوں پر مشتمل کیریئر کے دوران ان کی مقبول ترین کمپوزیشنز میں 70 اور 80کی دہائی کی فلموں آئی ایم آ ڈسکو ڈانسر، چلتے چلتے، شرابی، نمک لالا میت دیگرشامل ہیں۔بپی لہری نے بنگالی فلموں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی اور اپنی بہت سی دھنوں کو خود گایا بھی، سونا پہننے کا ازحد شوقین ہونے کے باعث انہیں بالی ووڈ کا‘گولڈن مین’کہا جاتا تھا۔ کثرت سے سونے کی چین، بریسلٹ، گھڑیاں، انگوٹھیاں اور کالا چشمہ ان کی پہچان تھی۔

اْن کی آخری انسٹاگرام پوسٹ ماضی کی ایک تصویرہے جس کے کیپشن میں بپی لہری نے لکھاتھا،‘ اولڈ از گولڈ’۔

بالی ووڈ سیلیبرٹیز، سیاستدانوں اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر آنجہانی موسیقار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ دھنیں شیئر کیں، متعدد نے بپی لہری کے ساتھ اپنی یادوں کو تازہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں