مقبوضہ بلوچستان: کے کئی علاقوں میں پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔

0
209

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ،بولوان،سبی میں پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے تمپ رودبن شاہ آپ اور کلبر میں آج صبح سے سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی جارحیت جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کواپٹرز مختلف مقامات پر شیلنگ کررہے ہیں پہاڑی سلسلوں سے چھوٹے اور بڑے قسم ہتھیاروں کی آوازیں آرہی ہیں۔

تاحال آج کے فوجی جارحیت سے کسی قسم کی اغوا نما گرفتاری یا جانی نقصانات کی خبریں موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن تمپ اور کلبر کے علاقوں میں فورسز نے کرفیو نافذ کیا ہے جہاں علاقہ مکین گھروں میں محصور ہیں۔ہر قسم کے آمد ورفت پر مکمل پابندی ہے۔ دیگر تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح بولان و ہرنائی کے علاقے شاہرگ،سنجاول، یخو و دیگر جگہوں میں فوجی جارحیت جاری ہے۔

وہاں سبی کے علاقے سانگان اور گردنواح میں بھی اطلاعات ہیں کہ فوج بڑی تعدادمیں پیش قدمی کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں