مقبوضہ بلوچستان: مزید دو بلوچ پاکستانی فورسز ہاتھوں اغوا

0
44

پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ اور بارکھان سے 2افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔جن کی شناخت محمد اکرم مری اورڈاکٹر جمیل کھیتران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق محمد اکرم مری کے لواحقین نے تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ سے ملاقات کی ہے۔لواحقین نے ملاقات میں محمد اکرم کی جبری گمشدگی کی تفصیلات تنظیم کو فراہم کر دیئے ہیں۔لواحقین کا کہنا ہے کہ محمد اکرم مری ولد سیف اللہ کو رواں سال 21 فروری کے رات 11 بجے گوہر آباد کوئٹہ میں گھر سے گرفتاری کے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

اسی طرح بارکھان سے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد جمیل ولد جمعہ خان جلیانی کھیتران کو جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے۔این ڈی پی نے ڈاکٹر جمیل کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر جمیل کو نامعلوم افراد اس کے دفتر سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔انہوں نے ڈاکٹر جمیل کے بازیابی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں