مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز نے مزید دو طالب علموں کو حراست بعد لاپتہ کر دیا

0
40

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بولان میڈیکل کالج کے سامنے سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت قاسم ولد عبدالغنی اور بلال ولد محمد بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

قاسم کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ قاسم اور اس کے دوست بلال کو پاکستانی فورسز نے کوئٹہ سے اس وقت لاپتہ کیا ہے جب وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی ریلی میں شرکت کرکے واپس آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق قاسم بلوچستان یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طالب علم ہیں جن کا تعلق کیچ کے علاقے گومازگی سے ہے اور بلال بلوچ بلوچستان یونیورسٹی میں اکنامکس کے طالب علم ہیں اور ان تعلق ضلع کیچ کے تحصیل مند سے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں