اسلام آباد میں بلوچ طلبا کی جبری گمشدگی و پولیس تشدد کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج

0
35

پاکستان کے راجدانی اسلام آباد میں بلوچ طلباء پر پولیس تشدد، طلباء کے اوپر فائرنگ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف جمعرات جامعہ بلوچستان میں بلوچ طلباء کی جانب سے ایک پیس واک کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات شریک ہوئیں۔

پیس واک بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کے احاطے آرٹس فیکلٹی سے شروع ہوکر مرکزی گیٹ سے بْک پوائٹ اور وہاں سے واپس آرٹس کونسل تک آکر اختتام پزیر ہوا۔
حتجاج میں شریک طلباء نے ہاتھوں میں جبری گمشدگی کے شکار طلباء کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لاپتہ طالب علم حفیظ بلوچ سمیت دیگر طلباء کی باحفاظت کا مطالبہ درج تھا۔

مظاہرین کے مطابق گزشتہ دونوں بلوچ طلبائکو اسلام آباد پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں احتجاجی کیمپ قائم کرنے نہیں دیا گیا جب بلوچ طلباء حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چار ہے تھے پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں