مقبوضہ بلوچستان:سبی میں بارودی سرنگ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک

0
57

بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی سیکورٹی فورسز فرنٹیئر کور کے4 اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور اہلکاروں کو سبی کے علاقے سانگان میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔خیال رہے دو روز قبل بھی اسی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آنے سے ٹریکٹر پر سوار دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں