پاکستان:شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پرحملے، 8 اہلکار ہلاک

0
164

پاکستان کے افغانستان سے منسلک علاقہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر دوحملوں میں 8اہلکار ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک واقعے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پیش آیاجہاں حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرگھات لگا کر حملہ کیا جس سے 7 اہلکارہلاک ہوگئے۔

دوسرے واقعہ ضلع کے علاقے عشام میں پیش آیاجہاں سیکورٹی فورسز اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔فوجی حکام نے پہلے حملے کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آوروں نے افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چلتی ہوئی گاڑی پر حملہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے حملے میں راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ لانچر اور مہلک بندوقوں کا استعمال کیا۔شمالی وزیرستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار طارق، سپاہی ارشد، سپاہی کاشف، سپاہی جنید، سپاہی اعجاز علی، سپاہی وقاص اور سپاہی جواد میر کے نام سے ہوئی، ان کی میتیں فوجی ہیلی کاپٹر میں میران شاہ منتقل کر دی گئیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں