افغانستان: پاکستانی ایئرفورس کی بمباری، بچوں سمیت متعددشہری ہلاک

0
53
فوٹو : وکی میڈیا

پاکستان افغان سرحد پر پاکستانی فورسز کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران کم از کم سات افغان شہرے مارے گئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے مقامی افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرحد کے قریب پاکستانی ایئر فورس کی اور توپ خانے کی بمباری کے نتیجے میں متعدد افغان شہری مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملے افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ اور خوست میں رات گئے کیے گئے۔طالبان کے محکمہ ثقافت و اطلاعات کے صوبائی سربراہ نجیب اللہ حنیف نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ کنڑ میں گزشتہ تین دنوں سے پاکستانی فورسز کی جانب سے توپ خانے سے بھاری گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب بچوں سمیت پانچ عام شہری مارے گئے ہیں اور ایک زخمی ہے۔

اسی طرح صوبہ خوست میں طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستانی ایئرفورس نے صوبہ خوست کی سپیرہ ڈسٹرکٹ کے چار دیہات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ کئی دیگر رپورٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا پاکستانی فورسز کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں