داعش خراسان کا ازبکستان پر راکٹ حملوں کا دعویٰ

0
94

داعش سے وابستہ گروپ خراسان نے پیر کے روز بتایا ہے کہ اس نے ازبکستان پر راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ مشرقی ایشیائی ملک پر افغانستان سے ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔

داعش خراسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ازبکستان کے ترمز کے قصبے میں واقع فوجی اڈے پر دس راکٹ فائر کیے۔ یہ علاقہ افغان سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ازبک حکام نے داعش خراسان کے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔اطلاعات کے مطابق ازبکستان پر حملے شمالی افغانستان کے صوبے بلخ میں حیرتان کے علاقے سے کیے گئے۔ گروپ نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر راکٹ میزائلوں کی تصاویر اور وڈیو بھی جاری کی ہے۔

داعش خراسان گروپ امریکی قیادت والے غیر ملکی فوجی اتحاد کے گزشتہ سال اگست میں افغانستان سے انخلا کے بعد ملک بھر میں اپنے حملوں میں تیزی لے آیا ہے۔گروپ نے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی متعدد حملے کیے ہیں۔ تازہ ترین حملہ گزشتہ ماہ پشاور میں اہل تشیع کی مسجد پر خود کش حملے کی صورت میں کیا گیا۔

اس حملے میں اقلیتی شیعہ مسلک کے60 عبادت گزار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان کے حکام نے بتایا تھا کہ خود کش حملہ آور ایک افغان پناہ گزین تھا جس نے مبینہ طور پر افغانستان سے تربیت حاصل کر رکھی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں