مقبوضہ بلوچستان:تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست گرفتار

0
89

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست کو جوڈیشل مجسٹریٹ تربت نے گرفتار کرلیاہے۔عدالت نے انہیں مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرکے حراست میں لینے کا فیصلہ کیا۔گلزار دوست کے وکیل کے مطابق بہت جلد ان کی دوبارہ ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

گلزار دوست کے خلاف 2007 میں توڑپھوڑ کا مقدمہ درج تھا جس کی آج عدالت میں پیشی تھی جہاں عدالت کے حکم پرانہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں