پاکستان:لاہور سے بلوچ طالب علم خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

0
57

طالب علم کی جبری گمشدگی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے،تفصیلات کے مطابق آج صبح پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ہاسٹل سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے نینشل یونیورسٹی لاہور کے طالب علم بیبرگ امداد کو زبردستی حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں پر خفیہ اداروں کے اہلکار طالب علم کو زبردستی گاڑی میں بٹھا رہے ہیں جبکہ انکے ہمراہ پولیس اور پنجاب یونیوسٹی کے سیکورٹی انتظامیہ بھی موجود ہیں -بیبرگ امداد کی جبری گمشدگی کے خلاف طلباء نے پنجاب یونیورسٹی میں ایڈمن آفس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے-طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ بیبرگ امداد کو فوری طور پر منظر عام پر لاکر بازیاب کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں