مقبوضہ بلوچستان: فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ،صنعتی شہر سے لاش برآمد

0
55

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک مسافر بس سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کواتار کر جبری طور پر لاپتہ کردیا جبکہ حب سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد ہوگئی ہے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے جمعہ کے روز کوئٹہ جانے والی مسافر بس سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو اتارکرجبری طور پرلاپتہ کردیا۔بس میں سوار مسافروں کے مطابق بس کو پنجگور کی حدود میں ایف سی چیک پوسٹ پر روک لیا گیا اور فورسز اہلکار بس میں داخل ہوکر ایک مسافر کو تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے جسکی شناخت شاہ بیگ داد ولد ولی داد کے نام سے ہوئی جو شاپک کیچ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

واقعہ کے بعد دیگر مسافروں نے بس سے اتر کر مکران، کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی معطل کر دی ہے۔ جس کے سبب شاہراہ کی دونوں اطراف مسافر بسوں اور دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب مقبوضہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں جمعہ کے روز ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق سدرن بائی پاس حب (دارو ہوٹل) کے قریب سے ملنے والی لاش کی جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔پولیس کے مطابق لاش دو روز پرانی لگتی ہے۔لاش کی شناخت زاہد شیخ کے نام سے ہوا ہے جو عید کے روز حب سے لاپتہ ہوئے تھے۔ تاہم ابتک قتل اور لاپتہ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں