پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔مزمل حسین نے استعفے کی وجوہات شیئر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی بات کروں گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ مزمل حسین بہت قابل آدمی ہیں اور واپڈا کو ان کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو اگست 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور پھر تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔