پاکستان:پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران۔

0
36

پاکستان کے صوبے پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ کردیاگیا جس کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے کا ہو گیا ہے۔

پشاور میں 20 کلو کا تھیلا اب 1400 روپے میں دستیاب ہے جس کے پیش نظر بیوپاریوں نے ساری ذمہ داری پنجاب سے ترسیل کی بندش پر ڈال دی ہے اور مزید بحران کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے خیبرپختونخوا کو مبینہ طور پر آٹے کی ترسیل بند ہے جس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا کے پی میں خطاب میں کہنا تھا کہاپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا،۔

محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل جاری ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تاہم عید کی چھٹیوں کے باعث ڈیلرز آٹا نہیں لائے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب سے 562 ٹرکوں کے ذریعے آٹا خیبرپختونخواہ سپلائی کیا گیا۔اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے واضح کیا کہ کہ خیبر پختونخوا حکومت گندم کی تقسیم شفاف طریقے سے کرے ساتھ ہی وفاقی حکومت صوبے میں گندم کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائے گی۔آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ، 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے کا ہوگیا

دوسری جانب عید کے بعد بازاروں میں کھانے پینے کی دیگر اشیا کے دام بھی بڑھ گئیہیں، کوئٹہ میں ایک کلو مرغی کا گوشت 650 روپے جبکہ کراچی میں 600 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں