پاکستان:گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عمر سرفراز چیمہ نے فیصلہ مسترد کر دیا

0
86

پاکستان کے صوبے پنجاب کے کورنر کو عہدئے سے ہٹا دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ تیمور تجمل کے دستخط سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عہدیسیہٹایا گیا۔نوٹی فیکیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق گورنرپنجاب کو ہٹائیجانے کے بعد ان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نیگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانیکی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہیکہ صدر نے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کی، کیبنٹ ڈویڑن نے مجھے ہٹانے کا غیر آئینی نوٹی فکیشن جاری کیا جس کو مسترد کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلد آئندہ کیلائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ذرائع نے کہا ہیکہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے اس لیے ان کو سکیورٹی نہیں دی جارہی۔علاوہ ازیں گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں