پاکستان:سندھ میں وین اور ٹرک کا حادثہ17 افراد جابحق

0
51

سندھ کے لیے مانجھند کے قریب مزدوری کے لیے کراچی جانے والے مزدوروں کی وین کا ٹرک سے ٹکر 17 لوگ جاں بحق ہوگئے

اطلاعات کے مطابق انڈس ہائی وے پر کوئلے سے بھری ٹرک کا وین کو ٹکر سے خوفناک حادثہ وین مکمل تباہ ایک بچہ اور عورت سمیت دس مسافر موقع پر فوت ہو گئے،اس خوفناک حادثے کے زخمیوں کو اور لاشوں کو تعلقہ مانجھند اسپتال پہنچایا گیا جہاں پے علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے 5 زخمیوں نے تڑپ تڑپ کے جان دے دیں 2 زخمیوں نے حیدر آباد اسپتال میں دم توڑ دیا۔
واضح رہے کے مانجھند ڈسٹرک جامشورو میں آتا ہے جو علاقہ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی حدود میں آتا ہے جہاں پہ ان اسپتالوں میں جرنیٹر ہیں نہ ہی ایمبولینس ہیں نائی کوئی ریسکیو سسٹم ہیں انڈس ہائی وے پاکستان کا خطرناک ترین روڈ ہے جو سنگل روڈ ہے جہاں پر آئے دن خطرناک حادثے ہوتے ہیں لیکن افسوس ہے حکومت سندھ نے کوئی بھی حفاظتی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں