پاکستان:پشاور میں سکھ برادری کے 2افراد کو قتل کردیا گیا

0
120

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہرپشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے سکھ برادری کے 2 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سکھ شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کو شہر کے ماحول اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بین المذاہب ہم آہنگی جیسی ایسی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

واضع رہے کہ پاکستان میں اقلیتیں ہمیشہ سے ہی غیر محفوظہیں جوپاکستان آرمی کی پروان چڑھائی گئی اسلامی جنونی نظریات کے حامل افراد کے بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں