ٹائیگر شروف نے 10 سالہ بلوچ ڈانسر سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

0
250

بالی وڈ کے مشہور اداکار اور ڈانسر ٹائیگر شروف نے بلوچستان کے 10 سالہ بلوچ ڈانسر بچے سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں بلوچستان کے علاقے تربت کے 10 سالہ بریک ڈانسر سبحان سہیل کی دھوم ہے جو کم عمری میں اپنے بہترین ڈانس سے سب کے دل جیت رہے ہیں۔ایسے میں بی بی سی اردواورعرب میڈیا کی جانب سے سبحان سہیل کا انٹرویو لیا گیا جس میں 10 سالہ سبحان کا کہناتھا کہ مجھے مائیکل جیکسن اور ٹائیگر شروف بہت پسند ہیں، میں مستقبل میں ان کی طرح ہی ڈانس کرنا چاہتا ہوں۔

اس انٹرویو کی ویڈیو پاکستان سے تعلق رکھنے والی صحافی مہرین زہرہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی ٹائیگر شروف کو ٹیگ کردیا۔تاہم بعد ازاں بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے مہرین زہرہ کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ‘امید ہے کسی دن اس بچے سے ملاقات ہو گی’۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سبحان سہیل کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اسکول یونیفارم میں ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوائن براوو کے چیمپئن گانے پر بریک ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں