پاکستانی زیر قبضہ کشمیر:ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش

0
41

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دوران پیپر ٹیچر کی طرف سے غیر مہذبانہ رویے کی وجہ سے طالبہ نے خود کشی کی کوشش کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کو دوران پیپر ٹیچر نے بری طرح سے ٹارچر کیا طالبہ نے سکواڈرن کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی، طالبہ کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ دوسری جانب وویمن یونیورسٹی زرائع نے سوشل میڈیا بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کی طالبہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نیوز چل رہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے طلبہ گر کر معمولی زخمی ہو گئی تھی. طلبہ اب مکمل تندرست اور خیریت سے ہے. جبکہ مقامی ذرائع اور دیگر اسٹوڈنٹس نے کہا ہے کہ انتظامیہ اپنی گناہ چُپھانے کے لیے جھوٹ کا سہارہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں