کشمیر میں بچوں کو مختلف خطرات اور اموات کو روکنے کے لیے بھرپوراقدامات کیئے جائیں۔ عوامی ورکرز پارٹی

0
83

کامریڈ شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ،ہائی کورٹ، مرکزی چیف آرگنائزر جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی، راہنما سماج بدلو تحریک نکیال
اسٹوڈنٹس پیرنتس ایسوسی ایشن پاکستانی زیر قبضہ کشمیر اور سوشل مکنیک فرم کشمیر کا ایک مشترکہ اجلاس مرکزی دفترراولاکوٹ میں منعقد ہوا جس میں پہلے مرحلہ میں کٹھ پتلی حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ پونچھ کی طرف سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی ازسر نو جانچ پڑتال کے لیے پیرنٹس ایسوسی ایشن و سوشل مکنیک فرم کو بااختیار منظوری صادر فرمانے پر خوش آئند اقدام قرار دیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسٹوڈنٹس پیرنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران اور جملہ والدین نے کہا ہے کے تعلیمی اداروں کے اندر بے شمار خطرات و تحفظات قابل توجہ ہیں۔ مختلف دور میں مختلف ایسے حادثات بھی ہو چکے جس میں کئی بچوں کی زندگیوں کے چراغ بجھ چکے۔ جسکی بڑی وجہ غیررجسٹر شدہ تعلیمی اداروں کا عام ہونا ہے۔ جو بے تحاشہ فیس وصولء کے باوجود مکمل تعلیمی ادارہ ہونے کے قانونی لوازمات اور سفٹی اقدامات پورے نہیں کر پارہے۔ اور محض بے تحاشہ فیسیز وصول کر رہے ہیں۔ والدین اور تعلیمی اداروں کے مابین بے شمار تحفظات اور رسہ کشی کے پیش نظر اسٹوڈنٹش پیرنٹس ایسوسی ایشن کی ان مسائل پر حکومت اور ضکعی انتظامیہ کو متوجہ کرنے کی مسلسل کاوش بھرپور کامیاب رہی۔اور آئندہ دنوں میں ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم ڈی ای اوز صاحبان اور ایسٹوڈنٹس پیرنٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر جملہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے حتمی روپورٹ پیش کرے گی۔ اور ایسے تعلیمی ادارے جو لوازمات پورے نہیں کر رہے یا بے جا بے تحاشہ فیسوں کا بوجھ والدین پر ڈالے ہوئے ہیں ان تعلیمی اداروں کو غیرقانونی قرار دیا جائے گا۔
مزید کہنا تھا کے سوشل میکنک فرم سفٹی منجمینٹ اتھارٹی آزادکشمیر کی مدد سے تعلیمی اداروں کے اندر اورباہر آئے روز بچوں کو مختلف خطرات اور اموات کو روکنے کے لیے بھرہور اقدامات کیئے جائیں گے۔ جو موجودہ دور میں اولین ترجیحات میں اہمیت رکھتے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو اس میں بھرپور تعاون کرنا چایئے۔ تاکے جب تک یکساں نصاب کا رائج نہیں ہوتا پرائیویٹ خرید تعلیم کیلیے ان اداروں میں داخل بچے محفوظ رہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں