پاکستانی مقبوضہ کشمیر:ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کا صدر کے تبادلہ کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا آغاز

0
34

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن نے اپنے صدر کے انتقامی تبادلہ، اور مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کیلئے مکمل ہڑتال کا آغاز کر دیا، کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ضلعی صدر مقام باغ میں بھی ملازمین نے دفاتر کا بائیکاٹ کر کے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے باہر ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا ہے، ملازمین کی ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا، ہڑتالی کیمپ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سید شفاعت کاظمی، محمد ارشاد، سردار جمیل، یاسر رفیق اور دیگر نے کہا ہماری تنظیم نے اپنے مطالبات کے حق میں مرحلہ وار احتجاج کی کال دے رکھی تھی مگر اس دوران ریونیو ایمپلائز کے مرکزی صدر سید نصیر گردیزی کا 20 دن کے اندر دوسری مرتبہ انتقامی تبادلہ کر دیا گیا جس کے خلاف ہماری تنظیم کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہم نے 23 مئی سے مکمل ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے مرکزی صدر سید نصیر گردیزی کا انتقامی تبادلہ منسوخ نہیں کیا جاتا اور دیگر محکموں کی طرح ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ریونیو الاونس، اور ملازمین کی ترقیابی کیلئے ہمارا کوٹہ بحال نہیں کیا جاتا، ملازمین کے نمائندوں نے کہا کہ ہم عوام کے لئے کسی صورت میں بھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے مگر بالائی سطح پر ہمارے جائز مطالبات کے حل کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں اور تنظیم کے مرکزی صدر کا ملازمین کے حقوق کی بات کرنے پر بار بار انتقامی تبادلہ کیا جا رہا جو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے، دریں اثناء ملازمین کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں