پاکستان:پنجاب میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

0
65

پاکستان حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلیے پنجاب بھر میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا جسے روکنے کیلیے لاہور سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب بھر میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ صوبے بھر میں 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دے دی،ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کو تجویز بھیجی جائے گی جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب عملدرآمد کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات بھیجنے کیلئے ایم او آئی کو ایڈوائس بھیجے گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں