مقبوضہ بلوچستان:مجھ پر گولیاں بھی برساؤ، مگردھرنے سے نہیں اٹھوں گی،والدہ دادجان

0
104

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران سے متصل ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے فٹبالرداد جان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف دھرنا جاری ہے جس میں خواتین وبچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے اہلیان پنجگور کا جینا محال کردیاہے اور گزشتہ 4 دن سے ان وحشیانہ حملوں کیخلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

اس حوالے سے احتجاج میں شریک داد جان کی والدہ نے کہا کہ میرا قصور کیا تھا کہ ہمارے سامنے میرے بیٹے داد جان کو ہم سے چھینا گیا۔

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ چاہے مجھ پر گولیاں برساؤ میں تب تک اس دھرنے سے نہیں اٹھوں گی جب تک میرے بیٹے کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے۔واضح رہے کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے داد جان سمیت کئی افراد کو قتل کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں