مقبوضہ بلوچستان: فورسز ہاتھوں تین نوجوان جبری طور پرلاپتہ

0
44

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبکہ ضلع پنجگور سے ایک شخص کوجبراً حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خاران سے لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت حبیب جہنگو اور انضمام زہری کے ناموں سے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق فورسز نے گزشتہ رات خاران شہر میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے خاران بابو ابراہیم مسجد کے قریب سے حبیب جہنگو کو ان کے گھر سے حراست میں لیا اور دریں اثنا خاران شہر میں قلعہ سکول کے قریب رہائش پذیر انضمام زہری کو بھی حراست میں لیا اور دونوں افراد کو نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔

پاکستانی فورسز نے پنجگور کے علاقے چتکان غریب میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والا نوجوان کی شناخت محمد الیاس ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب تحصیل پروم کے رہائشی نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بھائی عبدالرحمن بلوچ سکنہ پروم گیشتی کو فورسز نے تین نومبر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں